وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ

W
Web Desk
3 ستمبر، 2026
پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور بہتر کریڈٹ ریٹنگ کو پاکستانی معیشت پر اعتماد کی بحالی قرار دیا گیا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں، جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن قرار دیا جا رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ٹیکس اصلاحات سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 3 ارب ڈالر کے یوروبانڈ کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اپریل 2025 سے اب تک پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوروبانڈ کے لیے آرڈر بک اجرا کے حجم سے دوگنا رہی، جو عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے، جبکہ ان اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی یوروبانڈ میں دلچسپی ظاہر کی۔ ان کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے اور یہ اعتماد صرف موجودہ صورتحال تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل سے بھی وابستہ ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانچ سال اور 10 سالہ یوروبانڈز کے لیے بہتر قیمت حاصل کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ اجرا کوئی عارضی یا اچانک فیصلہ نہیں بلکہ یہ تین سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق حکومت بیرونی فنانسنگ میں قرضوں کی میچورٹیز بڑھانے اور رول اوور رسک کم کرنے کی حکمت عملی پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سکوک، ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈز سمیت مختلف ذرائع کے ذریعے اپنی بیرونی فنانسنگ کو متنوع بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ معیشت کو زیادہ مستحکم اور بیرونی قرضوں کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 ستمبر، 2026 کو 02:41 PM

آخری تدوین: 3 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

یاسین ملک کا بھارتی عدالتوں پر عدم اعتماد، مقدمات کا دفاع نہ کرنے کا اعلان
دُنیا

یاسین ملک کا بھارتی عدالتوں پر عدم اعتماد، مقدمات کا دفاع نہ کرنے کا اعلان

کشمیری رہنما اور جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک نے بھارتی عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا مزید دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کردیا، تاہم الزامات اور جرم تسلیم کرنے کی تردید کی ہے

Web Desk3 ستمبر، 2026
ٹرمپ کی تصویر والے یادگاری سکے جاری، فروخت شروع ہوتے ہی نایاب ہوگئے
تازہ ترین

ٹرمپ کی تصویر والے یادگاری سکے جاری، فروخت شروع ہوتے ہی نایاب ہوگئے

امریکا کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر یو ایس منٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے جاری کردیئے۔ 25 اور 100 سکوں کے پیک فروخت کے لیے پیش کیے گئے، جبکہ زندہ افراد کی تصویر امریکی کرنسی پر چھاپنے سے متعلق قانونی بحث بھی جاری ہے

Web Desk3 ستمبر، 2026
روس یورپ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کرے گا، سرگئی لاوروف کا دوٹوک اعلان
تازہ ترین

روس یورپ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کرے گا، سرگئی لاوروف کا دوٹوک اعلان

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو یورپ کے پیچھے جا کر پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ روس نے کبھی یورپ سے خود کو الگ نہیں کیا اور وہ باہمی احترام کی بنیاد پر دیگر شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

Web Desk3 ستمبر، 2026