وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

پاکستان نےمتحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
پاکستان نےمتحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کر دی، زرمبادلہ ذخائر پر اثر نہ پڑنے کا دعویٰ۔

(اسلام آباد)پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا ہے جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 23 اپریل کو متحدہ عرب امارات کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر ادا کرنا ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو دو روز قبل سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جبکہ پاکستان نے یورو بانڈز کی فروخت سے 500 ملین ڈالر بھی حاصل کیے ہیں۔

ذرائع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات کو ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر پر کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بیرونی ادائیگیوں کیلئے انتظام پہلے سے موجود ہے۔

حکام کے مطابق حکومت بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے اور زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے مختلف مالی ذرائع استعمال کر رہی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 06:32 PM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق ذخائر 17.03 ارب ڈالر جبکہ مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 22.44 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

Web Desk31 جولائی، 2026
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی
تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس فیصلے سے بیرونی مالی دباؤ کم ہوگا، مالی ضروریات میں کمی آئے گی اور دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

Web Desk30 جولائی، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع، پاکستان میں بھی ریلیف کی امید: وزیر پیٹرولیم
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع، پاکستان میں بھی ریلیف کی امید: وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کمی کی طرف جا رہی ہیں۔ برینٹ کروڈ 87.82 ڈالر اور WTI خام تیل 82.49 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ اوگرا آئندہ قیمتوں کا تعین اپنے فارمولے کے تحت کرے گی

Web Desk27 جولائی، 2026