وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان کا خلائی تاریخ میں نیا سنگِ میل، پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو خلا میں روانہ ہوگا

W
Web Desk
19 نومبر، 2026
پاکستان کا خلائی تاریخ میں نیا سنگِ میل، پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو خلا میں روانہ ہوگا

پاکستان خلائی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔ پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانہ ہوگا

اسلام آباد: پاکستان خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرنے کے قریب ہے، جہاں ملک کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا کے سفر پر روانہ ہوگا۔ یہ پیشرفت پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔

اس تاریخی مشن کے لیے پاکستان کے دو امیدوار، محمد ذیشان علی اور خرم داؤد، چین میں خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے مطابق دونوں امیدواروں میں سے ایک کو بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔

مشن کی خاص اہمیت یہ ہے کہ پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔ اس کامیابی سے نہ صرف پاکستان کی خلائی تحقیق کے شعبے میں صلاحیتوں کو فروغ ملے گا بلکہ پاک چین سائنسی اور تکنیکی تعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔

مشن کے لوگو میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔

یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک تاریخی پیشرفت ثابت ہو سکتا ہے اور مستقبل میں خلائی تحقیق، سائنسی تجربات اور بین الاقوامی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 نومبر، 2026 کو 04:42 AM

آخری تدوین: 19 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کردیا، عدالت سے ضمانت منظور
پاکستان

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کردیا، عدالت سے ضمانت منظور

92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر خان کو معاف کردیا۔ والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرواتے ہوئے موت کو حادثہ قرار دیا۔ عدالت نے ملزم کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی

Web Desk19 نومبر، 2026
پاک بحریہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ  مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاکستان

پاک بحریہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف نےکہا ہےکہ جنگ کے طریقے تبدیل ہوچکے ہیں،مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، مسلح افواج نئے جنگی رجحانات اور تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہیں

Web Desk19 نومبر، 2026
عالمی عدالت انصاف کا میانمار کے خلاف فیصلہ، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ ثابت
تازہ ترین

عالمی عدالت انصاف کا میانمار کے خلاف فیصلہ، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ ثابت

عالمی عدالت انصاف نے میانمار کی فوجی کارروائیوں میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ارادے کی تصدیق کردی۔ 2017 کے آپریشن میں تقریباً 10 ہزار افراد کے قتل، جنسی تشدد اور بچوں پر مظالم کے شواہد سامنے آئے۔ گیمبیا کی درخواست پر دائر مقدمے میں عدالت کا اہم فیصلہ، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلادیش ہجرت کرنا پڑی تھی

Web Desk19 نومبر، 2026