وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سندھ طاس معاہدہ بحال کرایا جائے: پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
سندھ طاس معاہدہ بحال کرایا جائے: پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ
international seerat conference

پاکستان نے اقوام متحدہ میں خط جمع کرا کر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تشویش کا اظہار کیا اور سلامتی کونسل سے معاہدے کی مکمل بحالی کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت سندھ طاس معاہدہ کی مکمل بحالی کا پابند بنائے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھارت کے خلاف ایک باضابطہ خط جمع کرایا، جس میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی یہ کارروائی علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

عاصم افتخار کے مطابق یہ خط نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ہدایت پر جمع کرایا گیا اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے حوالے کیا گیا، جس میں معاہدے کی فوری اور مکمل بحالی کا مطالبہ شامل ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کے خلاف چلائی جانے والی مبینہ پروپیگنڈا مہم کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستانی مندوب نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ جموں و کشمیر کا تنازع، جو طویل عرصے سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق نکالا جائے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 05:37 AM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026