وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

W
Web Desk
2 ستمبر، 2026
ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم کی پرفارمنس کا بہت دکھ ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے خود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا گیا، وہ ضروری تھا، تاہم قومی ٹیم کی کارکردگی کے علاوہ بھی کچھ دیگر معاملات ہیں جن کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ابھی وہ کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں سمجھتے، تاہم متعلقہ امور کو دیکھا جا رہا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے نہ پہلے کبھی گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبراتے ہیں۔

انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے خود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پی سی بی چیئرمین نے قومی ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مناسب وقت پر ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 ستمبر، 2026 کو 03:48 PM

آخری تدوین: 2 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، ایڈمنٹن میں سکھ برادری کی دعائیہ تقریب میں بھرپور شرکت
تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، ایڈمنٹن میں سکھ برادری کی دعائیہ تقریب میں بھرپور شرکت

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم کے آغاز پر سکھ برادری نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ سکھ خاندانوں نے قیامِ خالصتان کے لیے خصوصی دعائیں کیں

قرةالعَین حیدر18 اکتوبر، 2026
 آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ
تازہ ترین

آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ

آئی سی سی کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کیے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سہ پہر 3 سے ساڑھے 4 بجے تک کیے گئے

زاہد فاروق ملک18 اکتوبر، 2026
 دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف
تازہ ترین

دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو مالی حیثیت سے بالاتر ہوکر معیاری تعلیم کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ دانش اسکولوں کا مقصد غریب اور مستحق بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے

Web Desk18 اکتوبر، 2026