وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان

W
Web Desk
13 ستمبر، 2026
وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان
international seerat conference

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان کردیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو فی لٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔ رجسٹریشن آج سے شروع، سکیم کا اطلاق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرحلہ وار ہوگا

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے اضافی بوجھ کا حکومت کو مکمل احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

خصوصی ریلیف سکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف دیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق دو اور تین پہیوں والی سواریوں کیلئے ماہانہ 20 لٹر پٹرول پر 100 روپے فی لٹر کے حساب سے ریلیف فراہم کیا جائے گا، جبکہ 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لٹر پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف ملے گا۔

سکیم کا اطلاق اسلام آباد میں آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہوگا، جبکہ ملک بھر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے سکیم نافذ کی جائے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ریلیف سکیم کیلئے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع کردیا گیا ہے۔ عوام کو رجسٹریشن کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی مہم کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی اور رجسٹریشن کے عمل میں تعاون پر صوبائی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 ستمبر، 2026 کو 12:38 PM

آخری تدوین: 13 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین