وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

W
Web Desk
14 مئی، 2026
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات، سستے گھروں کی فراہمی، ڈیجیٹل نظام، ماسٹر ٹاؤن پلاننگ اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبوں اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے زرعی زمین پر بڑھتے دباؤ سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے تمام معاملات کو ڈیجیٹائز اور آٹو میٹ کیا جائے تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیراعظم کے مطابق بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ہاؤسنگ سیکٹر کو باقاعدہ ضابطہ کار کے تحت لانا بھی ناگزیر ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ معتبر سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کو آسان بنایا جائے گا، جبکہ ہاؤسنگ اور ڈیولپمنٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کیلئے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شہروں کے بے ترتیب پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی، جبکہ بڑے شہروں میں اونچی عمارتوں اور ورٹیکل ایکسپینشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اجلاس میں ماسٹر ٹاؤن پلاننگ، ون ونڈو سسٹم کے قیام اور ڈویلپرز و خریداروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے ان تجاویز پر صوبوں کے ساتھ مشاورت کی ہدایت جاری کر دی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 01:43 PM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026