وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، صدر اور چینی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کریں گے

W
Web Desk
23 مئی، 2026
وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، صدر اور چینی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ سی پیک فیز 2، تجارتی تعاون اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

شہباز شریف اپنے چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور پاک چین تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں چین کے شہر ہانگژو پہنچے، جہاں شیاؤ شین ایئرپورٹ پر ژیجیانگ صوبے کے نائب گورنر شو وینگوانگ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران شہباز شریف ژیجیانگ صوبے کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات کریں گے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز 2 کے تحت منعقدہ بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ فورم کے موقع پر مختلف چینی کمپنیوں کے سربراہان اور سرمایہ کار وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور تبادلے کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ علی بابا گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے، جہاں ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس اور ٹیکنالوجی تعاون کے امکانات پر گفتگو متوقع ہے۔

دورے کے اگلے مرحلے میں وزیر اعظم بیجنگ جائیں گے جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب اور شی جن پنگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، علاقائی امن و استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے جبکہ وہ چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 11:49 AM

آخری تدوین: 5 جون، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026