وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

آزاد کشمیر الیکشن: دوسرے مرحلے میں ن لیگ کی برتری برقرار، 12 نشستوں پر کامیابی، پیپلز پارٹی 4 سیٹیں جیت گئی

W
Web Desk
3 اگست، 2026
آزاد کشمیر الیکشن: دوسرے مرحلے میں ن لیگ کی برتری برقرار، 12 نشستوں پر کامیابی، پیپلز پارٹی 4 سیٹیں جیت گئی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے واضح برتری برقرار رکھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستیں جیت سکی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 12 نشستیں اپنے نام کرلیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اب تک 4 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔ ابتدائی غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مختلف حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ن لیگ کو واضح برتری حاصل ہے۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ بیشتر علاقوں میں ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک پرامن انداز میں جاری رہا، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

اہم حلقوں کے غیرحتمی نتائج

غیرسرکاری نتائج کے مطابق:

ایل اے 30 مظفرآباد 4 سے مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17,749 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2 میں ن لیگ کے چودھری محمد اسماعیل 23,893 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

ایل اے 36 جموں 3 سے ن لیگ کے محمد احسن رضا 27,218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ایل اے 37 جموں 4 میں مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید نے 28,664 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2، ایل اے 42 کشمیر ویلی 3، ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 اور ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب رہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی چند نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 میں ابتدائی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار کو برتری حاصل رہی۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 میں بھی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید ن لیگ کے امیدوار پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔

مزید نتائج کا انتظار

کئی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی مختلف مراحل میں جاری ہے، جبکہ کچھ نشستوں کے نتائج ابتدائی اور غیرسرکاری ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی اور سرکاری نتائج جاری ہونے کے بعد نشستوں کی مجموعی صورتحال مزید واضح ہوگی۔

ابتدائی غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر واضح برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اگست، 2026 کو 02:29 AM

آخری تدوین: 3 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
تازہ ترین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 2 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ٹک ٹاکر پتلو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس قوانین سے متعلق سوال اٹھا دیا

Web Desk2 نومبر، 2026
آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند نہیں، صرف رہنمائی لے سکتی ہے
تازہ ترین

آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند نہیں، صرف رہنمائی لے سکتی ہے

وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو صرف رہنمائی قرار دے دیا۔ فضول نظرثانی درخواست پر 25 ہزار روپے جرمانہ اور 50 ہزار روپے سیکیورٹی لازم، بلوچستان ٹریڈنگ کمپنی کی درخواست بھی مسترد

Web Desk2 نومبر، 2026
اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ اگر طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑےگی

Web Desk1 نومبر، 2026