وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: عطاء اللہ تارڑ

W
Web Desk
3 مئی، 2026
صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

(اسلام آباد)عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روایتی میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کے مضبوط ستون کے طور پر کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے دنیا کو توازن، وضاحت اور ذمہ دارانہ انداز میں آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جو حب الوطنی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا بتدریج جدید ٹولز اور عالمی رابطوں سے ہم آہنگ ہو رہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کی حقیقی تصویر اور صلاحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان میڈیا کی آزادی، ذمہ داری اور تمام میڈیا اداروں کے روشن مستقبل کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 04:18 PM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026
سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، نوجوانوں سے شرکت کی اپیل
تازہ ترین

سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان کیا اور نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی۔ بیرسٹر گوہر اور جنید اکبر نے بھی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk6 اگست، 2026