وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

شہزادہ ہیری کا خاندان سمیت رواں ماہ امریکا سے برطانیہ واپسی کا فیصلہ

W
Web Desk
20 اگست، 2026
شہزادہ ہیری کا خاندان سمیت رواں ماہ امریکا سے برطانیہ واپسی کا فیصلہ

شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن مارکل اور بچوں سمیت رواں ماہ امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق ہیری نے بادشاہ چارلس کو بھی اپنے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے

لندن: برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے تقریباً 6 سال امریکا میں قیام کے بعد اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچوں سمیت رواں ماہ برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنے والد بادشاہ چارلس کو بھی اچانک وطن واپسی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 41 سالہ شہزادہ ہیری نے اتوار کے روز بادشاہ چارلس کو اپنے برطانیہ واپسی کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ تاہم یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وطن واپسی کے باوجود ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان میں درجے یا حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

چند برس قبل طے کیے گئے انتظامات کے تحت شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندان کے ایسے افراد ہی رہیں گے جو سرکاری شاہی امور انجام نہیں دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے 7 سالہ بیٹے آرچی اور 5 سالہ بیٹی للی بیٹ نے برطانیہ کے ایک اسکول میں داخلہ لے لیا ہے اور وہیں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ شہزادہ ہیری اور ان کا خاندان برطانیہ میں مستقل طور پر کہاں رہائش اختیار کرے گا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندان سے اختلافات کے بعد تقریباً چھ سال قبل برطانیہ چھوڑ کر امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ اس دوران دونوں نے شاہی فرائض انجام دینے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

اس وقت کی ملکہ الزبتھ دوم نے بھی ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے فعال ارکان کی حیثیت سے عوامی خدمات انجام نہیں دے سکیں گے۔ بعد ازاں شہزادہ ہیری کو ان کے اعزازی فوجی عہدوں سے بھی محروم کردیا گیا تھا۔

فی الحال شہزادہ ہیری کیلیفورنیا میں مقیم ہیں، تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل امریکا کے بااثر سماجی حلقوں میں اپنی متوقع جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

شہزادہ ہیری کی برطانیہ واپسی کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ وطن واپسی کے فیصلے میں کس کا کردار ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 03:31 AM

آخری تدوین: 20 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ
تازہ ترین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات فلائی دبئی کے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو طیارہ گرانے کی مبینہ کوشش پر سخت ترین سزا دے سکتا ہے، تاہم سزائے موت کے حتمی فیصلے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی

Web Desk5 اکتوبر، 2026
دبئی میں اچانک ملاقات، راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز، پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کردی
تازہ ترین

دبئی میں اچانک ملاقات، راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز، پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کردی

دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی انٹرٹینر راکھی ساونت کی اچانک ملاقات نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، راکھی نے صبا قمر کو پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کی

Web Desk5 اکتوبر، 2026
مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف
تازہ ترین

مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مریخ کے شمالی قطب پر سائنس دانوں کے اندازے سے کم گرد و غبار موجود ہے، جس سے سرخ سیارے کے موسمیاتی ماضی اور زندگی کے امکانات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

Web Desk5 اکتوبر، 2026