وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پی ٹی آئی کا 2 مئی کو لاہور میں جلسے کا اعلان، مینارِ پاکستان پر پاور شو کی تیاری

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
پی ٹی آئی کا 2 مئی کو لاہور میں جلسے کا اعلان، مینارِ پاکستان پر پاور شو کی تیاری
international seerat conference

تحریک انصاف نے 2 مئی کو لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر منعقد ہوگا، جہاں پارٹی قیادت کارکنوں سے خطاب کرے گی۔ جلسے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰسہیل آفریدی خصوصی خطاب کریں گے۔

پارٹی کی جانب سے جلسے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باضابطہ درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ سیاسی حلقے اس پیش رفت کو آئندہ دنوں میں اہم قرار دے رہے ہیں، جبکہ کارکنان جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 05:21 AM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول کی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی
پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول کی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی

حکومت نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر 2026 سے ہوگیا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026