وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

W
Web Desk
7 جولائی، 2026
قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو ذمہ دار قرار دیا۔ قطری وزارت خارجہ نے حملے کو عالمی توانائی، بین الاقوامی بحری تجارت اور علاقائی سلامتی کے خلاف اقدام قرار دیا

دوحہ: قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری جہاز رانی، عالمی توانائی کی فراہمی اور علاقائی سلامتی کے خلاف ایک جارحانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت سے متعلق اصولوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے پر اس نوعیت کے حملے نہ صرف خطے کے امن و استحکام بلکہ عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔

بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل بلا تعطل جاری رہ سکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 جولائی، 2026 کو 04:23 PM

آخری تدوین: 7 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
تازہ ترین

ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور

ماسکو میں افغانستان پر ماسکو فارمیٹ مشاورت کے آٹھویں اجلاس میں پاکستان، چین اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت مختلف فریقوں نے شرکت کی، اجلاس میں افغانستان، علاقائی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر گفتگو ہوئی

Web Desk6 اکتوبر، 2026
مکہ دفاعی اتحاد: سعودی عرب کو مشترکہ فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد: سعودی عرب کو مشترکہ فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Web Desk6 اکتوبر، 2026
فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ
تازہ ترین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات فلائی دبئی کے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو طیارہ گرانے کی مبینہ کوشش پر سخت ترین سزا دے سکتا ہے، تاہم سزائے موت کے حتمی فیصلے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی

Web Desk5 اکتوبر، 2026