وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

راجا پرویز اشرف کا آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج مسترد کرنے اور تیسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا مطالبہ

W
Web Desk
3 اگست، 2026
راجا پرویز اشرف کا آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج مسترد کرنے اور تیسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا مطالبہ
international seerat conference

پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے آزاد کشمیر انتخابات کو غیرشفاف قرار دیتے ہوئے نتائج مسترد کرنے اور تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کی تجویز دے دی، جبکہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی الیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حالات کو مزید تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن مخالف جماعت کے زیر اثر کام کر رہا ہے اور موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں منتخب ہونے والی اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اگر انتخابات شفاف نہیں ہوں گے تو ان کے نتائج کو عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے انتخابات کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا ردعمل

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بھی آزاد کشمیر کے انتخابات کو غیرشفاف اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی انتخابی نتائج کو قبول نہیں کرے گی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات انہیں "فارم 47" طرز کے انتخابات دکھائی دیتے ہیں اور ان کے بقول آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہو چکا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی انتخابات پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی ساکھ سوالیہ نشان ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن پیپلز پارٹی سے چھین لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آنے والے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آزاد کشمیر انتخابات کے مختلف مراحل کے نتائج پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں، جبکہ انتخابی عمل سے متعلق مزید سیاسی ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اگست، 2026 کو 03:55 AM

آخری تدوین: 3 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
 پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026