وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

رمشا خان کی بہن کی شادی، نکاح کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

W
Web Desk
22 اگست، 2026
رمشا خان کی بہن کی شادی، نکاح کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ نکاح کی تقریب میں روایتی ’’قبول ہے‘‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے نکاح کے انداز پر تنقید کی جبکہ کچھ نے اسے ذاتی انتخاب قرار دیا

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں، تاہم نکاح کے منفرد انداز نے صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

علیشا خان کی نکاح کی تقریب دن کے وقت منعقد ہوئی، جس میں روایتی انداز میں ’’قبول ہے‘‘ کہنے کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ نکاح کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔

کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی کی تقریب میں نکاح کی رضامندی انگریزی زبان میں کیوں ظاہر کی گئی، جبکہ بعض صارفین نے روایتی ’’قبول ہے‘‘ کے انداز کو زیادہ خوبصورت اور باوقار قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے ذاتی انتخاب قرار دیتے ہوئے تنقید سے گریز کرنے کی رائے دی۔

دوسری جانب اداکارہ رمشا خان نے بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ سے دور رکھا۔ اداکارہ نے اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تصاویر یا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اگست، 2026 کو 08:54 AM

آخری تدوین: 22 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

سعودی عرب پر حوثی حملے فوری بند کیے جائیں، پاکستان سعودی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملے فوری بند کیے جائیں، پاکستان سعودی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے پر تشویش ظاہر کی۔ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا

Web Desk9 اکتوبر، 2026
امریکا میں ندال ملک حسن کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان
امریکا

امریکا میں ندال ملک حسن کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فورٹ ہُڈ فائرنگ کیس میں مجرم قرار دیے گئے سابق میجر ندال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے اور کارروائی براہِ راست نشر کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے

محمد نعیم اختر9 اکتوبر، 2026
روسی صدر پوتن کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
تازہ ترین

روسی صدر پوتن کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ترکمانستان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، روس ایران تجارتی تعاون میں اضافے اور علاقائی تنازع کے پرامن حل کے لیے تہران کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

Web Desk9 اکتوبر، 2026