وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا کے 250ویں یومِ آزادی پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا تہنیتی پیغام، پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
4 جولائی، 2026
امریکا کے 250ویں یومِ آزادی پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا تہنیتی پیغام، پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور

امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے پاک امریکا تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، توانائی، معدنیات اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، جبکہ پاکستانی کمیونٹی اور سراج نارسی کی جانب سے امریکی قومی ترانے کے خصوصی تحفے کو سراہا

(واشنگٹن) امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنے تہنیتی پیغام میں سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکا کی 250 سالہ تاریخ آزادی، جمہوریت، ثابت قدمی، جدت اور قومی عزم کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا آزادی اور جمہوریت جیسی مشترکہ اقدار کے حامل ممالک ہیں، جبکہ پاکستان بھی انہی اعلیٰ اصولوں کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات گزشتہ آٹھ دہائیوں کے دوران متعدد آزمائشوں سے گزرنے کے باوجود مضبوط رہے ہیں اور دونوں ممالک کی شراکت داری نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ عالمی سطح پر بھی ہمیشہ نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان حالیہ رابطوں اور مختلف عالمی و علاقائی امور پر یکساں نقطۂ نظر نے دیرپا شراکت داری کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں، جو مستقبل کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہیں۔

سفیر پاکستان نے زور دیا کہ معدنیات، توانائی، آئی ٹی، زراعت، سرمایہ کاری اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے کر معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی نہ صرف امریکہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔

اس تاریخی موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے امریکی عوام کے لیے ایک منفرد تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ معروف موسیقار سراج نارسی اور ان کی ٹیم نے پاکستانی روایتی سازوں پر امریکی قومی ترانے کی خصوصی دھن ترتیب دے کر حکومت اور عوامِ امریکا کے نام پیش کی۔

سفیر پاکستان نے اس کاوش کو پاک امریکا تعلقات کے ماضی، حال اور روشن مستقبل کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے خلوص، محبت اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا عملی اظہار ہے۔

انہوں نے امریکی قومی ترانے کو پاکستانی روایتی سازوں پر پیش کرنے کی منفرد اور شاندار کاوش پر سراج نارسی اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 4 جولائی، 2026 کو 05:25 AM

آخری تدوین: 4 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

غیر ملکی خواتین اغوا کیس: پانچواں ملزم گرفتار، ایک متاثرہ خاتون سے زیادتی کی ابتدائی تصدیق
پاکستان

غیر ملکی خواتین اغوا کیس: پانچواں ملزم گرفتار، ایک متاثرہ خاتون سے زیادتی کی ابتدائی تصدیق

لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا، تشدد اور تاوان کیس میں پانچواں ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ایک متاثرہ خاتون سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی، جبکہ ڈی این اے اور فرانزک رپورٹس کا انتظار ہے

Web Desk4 جولائی، 2026
صدر اردوان کی حمایت سے پاکستان کو اہم ثالثی کا کردار ملا، ترکیہ ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا: وزیراعظم
تازہ ترین

صدر اردوان کی حمایت سے پاکستان کو اہم ثالثی کا کردار ملا، ترکیہ ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان کو اہم ثالثی کا کردار ملا۔ انہوں نے ترکیہ کو پاکستان کا مخلص اتحادی قرار دیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا

Web Desk4 جولائی، 2026
اردوان کا پاکستان پر بھرپور اعتماد، امن، ترقی اور خوشحالی کے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دے دیا
تازہ ترین

اردوان کا پاکستان پر بھرپور اعتماد، امن، ترقی اور خوشحالی کے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دے دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر شعبے میں مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا

Web Desk4 جولائی، 2026