وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
اینٹرٹینمنٹ

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، ننھی رانیہ فلک کی پہلی جھلک سامنے آگئی

W
Web Desk
23 مئی، 2026
سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، ننھی رانیہ فلک کی پہلی جھلک سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ننھی پری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی، جبکہ نومولود کا نام رانیہ فلک رکھا گیا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر کے گھر دوسری بیٹی کی آمد ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ سارہ خان اور فلک شبیر نے اپنی ننھی بیٹی کا نام “رانیہ فلک” رکھا ہے۔

پوسٹ منظرعام پر آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے بھرے پیغامات شیئر کیے۔ اداکار سمیع خان، شگفتہ اعجاز اور نور ظفر خان سمیت کئی معروف فنکاروں نے جوڑے کو دوسری بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ سارہ خان پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں اور وہ انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی نمایاں پاکستانی شخصیات میں شامل ہیں۔ انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی پہلی بیٹی کا نام “الیانا فلک” ہے، جبکہ اب “رانیہ فلک” کی آمد نے ان کے گھر کی خوشیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 01:36 PM

آخری تدوین: 5 جون، 2026

متعلقہ مضامین

بشریٰ انصاری کا بوٹوکس سے چہرہ خراب ہونے کا انکشاف، دو ماہ گھر میں رہیں
تازہ ترین

بشریٰ انصاری کا بوٹوکس سے چہرہ خراب ہونے کا انکشاف، دو ماہ گھر میں رہیں

پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ 10 سے 12 سال قبل بوٹوکس کروانے کے بعد ان کا چہرہ متاثر ہوا، آنکھوں اور ہونٹوں کی شکل بدلنے لگی اور وہ دو ماہ تک گھر میں رہیں

Web Desk28 اکتوبر، 2026
ٹائیگر شروف سے پہلے کس سپر اسٹار کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا؟ پولیس رپورٹ میں اہم انکشاف
تازہ ترین

ٹائیگر شروف سے پہلے کس سپر اسٹار کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا؟ پولیس رپورٹ میں اہم انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ حملہ آوروں نے ٹائیگر شروف سے پہلے عامر خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس ممکنہ سہولت کاروں اور دھمکیوں کے تعلق کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

Web Desk27 اکتوبر، 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آگیا
تازہ ترین

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آگیا

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، جوڑے نے ننھے مہمان کا نام ازمیر رکھا۔ شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

Web Desk24 اکتوبر، 2026