وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
اینٹرٹینمنٹ

سعود کا نادیہ خان پر تنقید، انڈسٹری میں نفرتیں پھیلانے کا الزام

W
Web Desk
10 اکتوبر، 2026
سعود کا نادیہ خان پر تنقید، انڈسٹری میں نفرتیں پھیلانے کا الزام

اداکار سعود نے نادیہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع سوالات اور گفتگو شوبز شخصیات کے درمیان اختلافات اور نفرت پیدا کرتی ہے۔ جانیے سعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں مزید کیا کہا

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سعود نے اداکارہ اور میزبان نادیہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں کافی فساد پیدا کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعود سے سوال کیا گیا کہ آج کل پوڈکاسٹس میں شہرت حاصل کرنے کے لیے پرانی باتیں اور متنازع معاملات زیرِ بحث لائے جاتے ہیں، اس بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟

سعود نے جواب میں کہا کہ آج کل یہ رجحان بڑھ رہا ہے اور ایک دوسرے کو عزت دینے کا رویہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق انہیں ایسے انٹرویوز پسند نہیں جن میں متنازع سوالات کرکے لوگوں کے درمیان اختلافات پیدا کیے جائیں۔

اداکار نے نادیہ خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بزنس مین کی بیٹی سے بھی سوالات کیے، جبکہ ماضی میں اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حوالے سے بھی باتیں کیں۔ سعود کے بقول ایسی گفتگو لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرت پیدا کرتی ہے۔

سعود نے مزید کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری مجموعی طور پر اچھی ہے اور اس طرح کے تنازعات کچھ وقت کے لیے سامنے آتے ہیں، تاہم چند روز بعد ان کی شدت کم ہو جاتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اکتوبر، 2026 کو 07:48 AM

آخری تدوین: 10 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ممبئی میں 62 کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی خرید لی
تازہ ترین

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ممبئی میں 62 کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی خرید لی

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں لگژری رہائشی منصوبے میں کروڑوں روپے کے اپارٹمنٹس خرید لیے۔ انوشکا کے والدین نے بھی دو فلیٹس خریدے۔ چار اپارٹمنٹس کی مجموعی قیمت 62 کروڑ 29 لاکھ بھارتی روپے ہے، جبکہ قبضہ 2031 میں ملنے کی توقع ہے

Web Desk10 اکتوبر، 2026
اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، بیٹے کی آمد پر مبارکبادوں کا سلسلہ
تازہ ترین

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، بیٹے کی آمد پر مبارکبادوں کا سلسلہ

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آگئی۔ اداکارہ کے شوہر کے قریبی دوست نے ٹک ٹاک پر خوشخبری شیئر کی، تاہم جوڑے کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی

Web Desk9 اکتوبر، 2026
’شیطان مر گیا‘، نانا پاٹیکر کی موت پر تنوشری دتہ کا ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین

’شیطان مر گیا‘، نانا پاٹیکر کی موت پر تنوشری دتہ کا ردعمل سامنے آگیا

تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اسے اپنے نقطۂ نظر سے ’شیطان کی موت‘ قرار دیا۔ اداکارہ نے می ٹو مہم، ذہنی اذیت اور ماضی کے الزامات سے متعلق بھی گفتگو کی

Web Desk9 اکتوبر، 2026