پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک


بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں کی گئیں، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جن میں ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جبکہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں مختلف آپریشنز کے دوران مزید 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

شائع ہوا: 19 ستمبر، 2026 کو 05:33 AM
آخری تدوین: 19 ستمبر، 2026



