وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، کہا پاکستان تنازع کے پرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

(اسلام آباد) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ کیا، جس سے سفارتی کوششوں کو تقویت ملے گی اور تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازع کے پرامن حل کیلئے اپنی مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اس اعتماد پر پورا اترے گا اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین جنگ بندی کا احترام کریں گے تاکہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 01:48 AM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026