وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

بالٹی مور میں “سکھ آف امریکہ” کی ایوارڈ تقریب، رمیش سنگھ اروڑا کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

بالٹی مور میں “سکھ آف امریکہ” کی ایوارڈ تقریب، رمیش سنگھ اروڑا کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں “سکھ آف امریکہ” کی جانب سے ایک پروقار ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا

( بالٹی مور / میری لینڈ ) امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں “سکھ آف امریکہ” کی جانب سے ایک پروقار ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ بھر سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری کی ممتاز شخصیات، سماجی رہنماؤں، کاروباری افراد اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

سکھ آف امریکا کے چیئرمین جسدیپ سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریب کا مقصد امریکہ میں مقیم سکھ برادری کے ایسے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے نہ صرف اپنی کمیونٹی بلکہ امریکی معاشرے میں بھی مثبت کردار ادا کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات میں ایوارڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور اور انسانی حقوق رمیش سنگھ ارورا کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اپنے خطاب میں رمیش سنگھ نے کہا کہ پاکستان ایک امن کی دھرتی ہے اور وہاں بسنے والا ہر شخص برابر کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔ رمیش سنگھ نے امریکا سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے آن ارائیول ویزوں کا بھی اعلان کیا۔

مشہور بزنس مین ساجد تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرحدیں ضرور الگ ہیں لیکن ہمارے دل، ہماری سوچ اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی صلاحیتیں ایک جیسی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد جب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہیں تو محبت، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام مزید مضبوط ہوتا ہے۔

رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں موجود گوردواروں کی جس اعلیٰ سطح پر دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کی جارہی ہے، اس پر وہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے بے حد ممنون ہیں۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 18 مئی، 2026 کو 04:41 PM

آخری تدوین: 18 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات
امریکا

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات

امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کُک کے وکیل نے ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات کے طریقۂ کار اور غیر جانب داری پر اعتراض اٹھا دیا۔ کیس کی سماعت 5 نومبر 2026 کو وائٹ ہاؤس میں مقرر ہے

محمد نعیم اختر14 اکتوبر، 2026
امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026