وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پشاور تا جہانگیرہ ریلوے منصوبہ منظور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا فیصلہ

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
پشاور تا جہانگیرہ ریلوے منصوبہ منظور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کے پی اربن موبیلٹی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 20واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہری ٹرانسپورٹ اور ریلوے منصوبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

(پشاور)اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پشاور، نوشہرہ تا جہانگیرہ ریلوے سیکشن کے لیے پری فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری دے دی، جس کے لیے 13.162 ملین روپے مختص کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد شہری رابطوں کو بہتر بنانا اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کے پی اربن موبیلٹی اتھارٹی کو پاک آسٹریا فاخہوخشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے ساتھ کنسلٹنسی معاہدہ کرنے کی اجازت بھی دے دی، جبکہ منصوبے کے ٹرمز آف ریفرنس، بجٹ اور دیگر اخراجات کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے پشاور تا طورخم ریلوے منصوبے کی پری فزیبلٹی اسٹڈی کو تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور عوامی آمدورفت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کے پی اربن موبیلٹی اتھارٹی کو ٹریفک مسائل کے حل اور شہری رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے جدید اور اختراعی تجاویز پر کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 06:32 AM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026