وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

W
Web Desk
18 جون، 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
international seerat conference

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے سے متعلق درج ہے

(اسلام آباد) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے پہلے سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات این سی سی آئی اے کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

مقدمے میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن معلومات پھیلانے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں، جن کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جون، 2026 کو 01:27 PM

آخری تدوین: 18 جون، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
 پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026