وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لبنان جنگ بندی سے الگ نہیں ہوگا، ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
لبنان جنگ بندی سے الگ نہیں ہوگا، ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام
international seerat conference

باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا لازمی حصہ ہے اور اسے کسی صورت الگ نہیں کیا جا سکتا۔

(ایران) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے نام لیے بغیرامریکاکو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور ایران کے اتحادی، بشمول لبنان، مزاحمتی محاذ کا مستقل حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی ایران کی پیش کردہ 10 نکاتی تجویز کا پہلا اور بنیادی نکتہ ہے۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف بھی لبنان کے مسئلے پر عوامی سطح پر واضح مؤقف دے چکے ہیں، اس لیے اس معاملے سے پیچھے ہٹنے یا انکار کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

انہوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی اور فوری و سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی قیادت کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ لبنان کو ممکنہ طور پر تنازع سے الگ رکھنے کی سفارتی کوششیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 05:28 AM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026