وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جولائی میں 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارہ

W
Web Desk
19 اگست، 2026
سٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جولائی میں 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارہ

سٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا، جون میں خسارہ 81 کروڑ ڈالر تھا

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق نئے مالی سال کا آغاز کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے ساتھ ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 48 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جون میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 81 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا، جو جولائی میں کم ہو کر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، تاہم نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں بیرونی کھاتہ بدستور خسارے کا شکار رہا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اگست، 2026 کو 05:41 AM

آخری تدوین: 19 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ
تازہ ترین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات فلائی دبئی کے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو طیارہ گرانے کی مبینہ کوشش پر سخت ترین سزا دے سکتا ہے، تاہم سزائے موت کے حتمی فیصلے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی

Web Desk5 اکتوبر، 2026
دبئی میں اچانک ملاقات، راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز، پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کردی
تازہ ترین

دبئی میں اچانک ملاقات، راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز، پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کردی

دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی انٹرٹینر راکھی ساونت کی اچانک ملاقات نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، راکھی نے صبا قمر کو پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کی

Web Desk5 اکتوبر، 2026
مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف
تازہ ترین

مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مریخ کے شمالی قطب پر سائنس دانوں کے اندازے سے کم گرد و غبار موجود ہے، جس سے سرخ سیارے کے موسمیاتی ماضی اور زندگی کے امکانات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

Web Desk5 اکتوبر، 2026