وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزر لینڈ اور قطر کا سنسنی خیز مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر

W
Web Desk
14 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزر لینڈ اور قطر کا سنسنی خیز مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ختم ہوگیا۔ بوعلیم خوکی کے انجری ٹائم گول نے قطر کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا پوائنٹ دلا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ ایک، ایک گول سے برابر ختم ہوگیا، جہاں قطر نے آخری لمحات میں گول کر کے شکست کو ڈرا میں تبدیل کر دیا۔

میچ کا پہلا گول سوئٹزر لینڈ کے اسٹار فارورڈ بریل ڈونلڈ ایمبولو نے 17ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد سوئس ٹیم نے برتری برقرار رکھی۔ تاہم انجری ٹائم میں قطر کے بوعلیم خوکی نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لاتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔

اس ڈرا کے ساتھ قطر نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ قطری ٹیم کسی ورلڈ کپ میچ سے پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل قطر عالمی کپ میں کبھی بھی کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کیا، جبکہ شائقین نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے سے خوب لطف اٹھایا۔

دریں اثنا، ایونٹ میں آج مزید اہم مقابلے بھی شیڈول ہیں۔ برازیل اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ صبح 6 بجے سکاٹ لینڈ اور ہیٹی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ اسی روز ترکیہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی، جہاں شائقین ایک اور دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 جون، 2026 کو 04:55 AM

آخری تدوین: 14 جون، 2026

متعلقہ مضامین

آنے والے چند ہفتے اہم، آل پارٹیز کانفرنس پائپ لائن میں ہے: کامران مرتضیٰ
تازہ ترین

آنے والے چند ہفتے اہم، آل پارٹیز کانفرنس پائپ لائن میں ہے: کامران مرتضیٰ

جے یو آئی رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آنے والے چند ہفتے سیاسی طور پر اہم ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس پائپ لائن میں ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم دور، خواجہ آصف کے بیانات، مولانا فضل الرحمان اور کشمیر کے معاملے پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk29 اکتوبر، 2026
 ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
تازہ ترین

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کارِ سرکار میں مداخلت اور بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے تین دفعات کے تحت جرمانے بھی عائد کیے

Web Desk29 اکتوبر، 2026
بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ
تازہ ترین

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فنانس کمیٹی میں اپوزیشن کی عدم شرکت سے پارلیمان کمزور ہوا، انتخابی اصلاحات کے لیے بھی اپوزیشن کی شمولیت ضروری ہے

Web Desk29 اکتوبر، 2026