سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان

سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے
اسی موضوع سے پڑھیں
اسلام آباد: سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بعض تبدیلیاں متوقع ہیں۔ احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر اسکواڈ سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اراکین کے اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔
تاہم ٹیم کے حتمی اسکواڈ اور کپتان کے حوالے سے فیصلہ متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد ہی حتمی ہوگا۔
شائع ہوا: 5 اکتوبر، 2026 کو 05:13 AM
آخری تدوین: 5 اکتوبر، 2026



