وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امن مذاکرات کی کامیابی پر پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے: مفتی تقی عثمانی

W
Web Desk
11 اپریل، 2026
امن مذاکرات کی کامیابی پر پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے: مفتی تقی عثمانی

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کی کامیابی پر نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے۔

(اسلام آباد)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالیٰ نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بدولت دنیا بھر میں ملک کا وقار غیرمعمولی طور پر بلند ہوا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ آج ہونے والے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی کامیابی سے خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم سب کو دعا میں مصروف رہنا چاہیے تاکہ مذاکرات کامیاب ہوں اور دنیا کو امن نصیب ہو۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری امن مذاکرات کیلئے عالمی توجہ اسلام آباد پر مرکوز ہے جبکہ پاکستان اس اہم سفارتی عمل میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 12:10 PM

آخری تدوین: 11 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
تازہ ترین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 2 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ٹک ٹاکر پتلو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس قوانین سے متعلق سوال اٹھا دیا

Web Desk2 نومبر، 2026
آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند نہیں، صرف رہنمائی لے سکتی ہے
تازہ ترین

آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند نہیں، صرف رہنمائی لے سکتی ہے

وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو صرف رہنمائی قرار دے دیا۔ فضول نظرثانی درخواست پر 25 ہزار روپے جرمانہ اور 50 ہزار روپے سیکیورٹی لازم، بلوچستان ٹریڈنگ کمپنی کی درخواست بھی مسترد

Web Desk2 نومبر، 2026
اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ اگر طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑےگی

Web Desk1 نومبر، 2026