وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرنٹ ویزا عمل عالمی سطح پر روکنے کا اعلان

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر26 اگست، 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرنٹ ویزا عمل عالمی سطح پر روکنے کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی امیگرنٹ ویزا درخواستوں کی کارروائی عارضی طور پر عالمی سطح پر روک دی

(واشنگٹن) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی امیگرنٹ ویزا درخواستوں کی کارروائی عارضی طور پر عالمی سطح پر روک دی ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں مقررہ انٹرویوز بھی ری شیڈول کیے جا رہے ہیں اور درخواست گزاروں کو نئی تاریخ اور وقت سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر افسران کی "گہری تربیت" کے لیے یہ وقفہ کیا گیا ہے تاکہ ویزا افسران درخواست گزاروں کی مالی صورتحال اور اس بات کا یکساں جائزہ لے سکیں کہ آیا وہ مستقبل میں امریکی حکومت کی عوامی امداد پر انحصار کرسکتے ہیں

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک امریکی وفاقی جج نے گزشتہ ہفتے 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کی معطلی کو غیر قانونی قرار دے کر ختم کردیا تھا، جس فہرست میں پاکستان بھی شامل تھا۔

نئی عالمی سطح کی ویزا کارروائی میں بحالی کی کوئی واضح تاریخ نہیں دی گئی، جس سے ہزاروں درخواست گزاروں، خصوصاً خاندانوں اور پہلے سے طے شدہ انٹرویوز رکھنے والوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 02:51 AM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین