وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی

W
Web Desk
14 مئی، 2026
 امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، ایران تنازع اور عالمی تجارت پر اہم مذاکرات، صدر شی نے سفارت کاری کو واحد حل قرار دے دیا

(بیجنگ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس پر پوری دنیا کی نظریں جمی رہیں۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی امن، ایران تنازع، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین کے مسائل سمیت اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ بیجنگ کے پیپلز ہال پہنچے جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ چین کی جانب سے امریکا کو 250 ویں یوم آزادی کی مبارک باد بھی دی گئی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ دنیا کو درپیش تمام بڑے بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا دو بڑی عالمی طاقتیں ہیں اور عالمی استحکام دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔

صدر شی نے کہا کہ عالمی امن اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کی تاریخی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت ایران تنازع، عالمی سپلائی چین کے بحران اور تیزی سے بدلتی بین الاقوامی صورتحال جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات کے باوجود چین اور امریکا کو باہمی احترام، تعاون اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔ شی جن پنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک تصادم کے بجائے شراکت داری کو فروغ دیں گے کیونکہ تعاون دونوں کے لیے فائدہ مند جبکہ ٹکراؤ نقصان دہ ثابت ہوگا۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں اور مستحکم پاک چین تعلقات نہیں بلکہ چین امریکا تعلقات پوری دنیا کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے چین کے ساتھ تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے میں دنیا کے بڑے کاروباری رہنماؤں کو ساتھ لائے ہیں اور یہ سربراہی ملاقات تاریخ کی اہم ترین سمٹس میں شمار کی جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اس ملاقات کا مرکزی موضوع ہے اور آنے والے برسوں میں چین اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دونوں ممالک کو مشکلات کا سامنا ہوا، قیادت نے براہ راست رابطوں کے ذریعے فوری حل تلاش کیا۔

امریکی صدر نے چینی صدر کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات عالمی معیشت اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز چین پہنچے تھے۔ ان کے وفد میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک، این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ، ایپل کے سی ای او ٹم کک اور بلیک راک کے سربراہ لیری فنک سمیت کئی اہم کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 04:34 AM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات
امریکا

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات

امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کُک کے وکیل نے ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات کے طریقۂ کار اور غیر جانب داری پر اعتراض اٹھا دیا۔ کیس کی سماعت 5 نومبر 2026 کو وائٹ ہاؤس میں مقرر ہے

محمد نعیم اختر14 اکتوبر، 2026
امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026