وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 31سالہ ملزم کول ٹوم ایلن پر قتل کی سازش سمیت متعد د الزامات عائد

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 31سالہ ملزم کول ٹوم ایلن پر قتل کی سازش سمیت متعد د الزامات عائد
international seerat conference

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 31 سالہ کول ٹوم ایلن پر متعدد مقدمات درج، وفاقی عدالت میں پہلی پیشی، وائٹ ہاؤس نے سیکیورٹی جائزہ بھی شروع کر دیا۔

(واشنگٹن ڈی سی / محمد نعیم اختر ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 31 سالہ ملزم کول ٹوم ایلن پر متعدد الزامات عائد کر دیے گئے ہیں، جن میں صدر کے قتل کی سازش بھی شامل ہے۔

امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق ملزم نے وفاقی عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ تفتیش کار ایک مبینہ پیغام کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جو اس کی جانب منسوب کیا جا رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد انہیں فوری طور پر زخمی ہونے کا خدشہ نہیں ہوا، تاہم وہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ جلد ہی صورتحال کی سنگینی کو سمجھ گئے تھے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس آپریشنز ٹیم، امریکی خفیہ ایجنسی اور محکمہ داخلی سلامتی کے حکام اس ہفتے اہم اجلاس کریں گے تاکہ صدر سے متعلق بڑے عوامی ایونٹس کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس نے یہ امکان بھی مسترد نہیں کیا کہ آئندہ شیڈول میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، جن میں صدر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایک ہی وقت میں مختلف تقریبات میں شرکت نہ کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد صدارتی سیکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 06:51 PM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین