وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی

W
Web Desk
23 مئی، 2026
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹرتلسی گبارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

واشنگٹن: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلسی گبارڈ نے اپنے شوہر کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے جمعے کے روز اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نے اس معاملے سے واقف ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے تلسی گبارڈ پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ تلسی گبارڈ نے گزشتہ سال فروری میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ مختصر عرصے میں امریکی سیاست اور قومی سلامتی کے معاملات میں نمایاں شخصیت کے طور پر ابھری تھیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق تلسی گبارڈ 30 جون کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس آرون لوکاس عبوری ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 02:03 AM

آخری تدوین: 23 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026
ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا
امریکا

ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر مدد فراہم کیے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ماسکو یا بیجنگ نے تہران کی مدد کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے

Web Desk13 اکتوبر، 2026