وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران کے ساتھ معاہدے پر اتوار کو دستخط ہوں گے، آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی

W
Web Desk
13 جون، 2026
ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران کے ساتھ معاہدے پر اتوار کو دستخط ہوں گے، آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی
international seerat conference

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہوگی، ایران کو کوئی مالی ہرجانہ ادا نہیں کیا جائے گا اور وہ مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر اتوار کے روز دستخط متوقع ہیں، جبکہ معاہدے کے فوراً بعد آبنائے ہرمز کو بھی بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے بعد خطے میں حالات معمول پر آ جائیں گے اور مناسب وقت آنے پر جوہری مواد کی باقیات کو بھی محفوظ تحویل میں لے لیا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کے ایران کے ساتھ تعلقات ماضی کی امریکی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور مؤثر ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ معاہدے کے تحت ایران کو جنگی نقصانات یا حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کا مالی ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہش مند نہیں رہا اور معاہدے کے بعد وہ نہ صرف ان ہتھیاروں کی تیاری بلکہ خریداری یا کسی اور ذریعے سے ان کے حصول کی کوشش بھی نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور مجوزہ معاہدے کی دستاویزات تقریباً حتمی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ تاہم، ایران کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 جون، 2026 کو 06:11 PM

آخری تدوین: 13 جون، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026