وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

W
Web Desk
31 جولائی، 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
international seerat conference

امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین، بھارت، روس اور ایران کے متعدد اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ ٹریول، لاجسٹکس، کارگو اور دیگر کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں

(واشنگٹن )امریکا نے ایران سے متعلق پابندیوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے چین، بھارت، روس اور ایران کے متعدد اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی فضائی کمپنی ماہان ایئر سے مبینہ تعلقات کے الزام میں مختلف ممالک کے کئی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین اور بھارت کی تین ٹریول اور لاجسٹکس کمپنیوں پر بھی امریکی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، جبکہ ایک روسی کارگو کمپنی اور ایک ایرانی اسٹارٹ اپ اسٹوڈیو بھی ان اداروں میں شامل ہیں جنہیں نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے مبینہ لاجسٹک اور مالیاتی نیٹ ورک کو محدود کرنا اور پابندیوں کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے نئے مرحلے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت 8 تیل بردار جہازوں اور 10 مختلف اداروں کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کی تازہ پابندیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے، اور ان اقدامات کے عالمی تجارت، توانائی کی منڈیوں اور علاقائی سفارتی تعلقات پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 جولائی، 2026 کو 03:20 AM

آخری تدوین: 31 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026