وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم

W
Web Desk
22 ستمبر، 2026
پاکستان اور سعودی عرب میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں معاہدے پر دستخط کیے۔ اسحاق ڈار کے مطابق اقدام سے اعلیٰ سطح کے روابط، ادارہ جاتی تبادلے اور سرکاری آمدورفت مزید آسان ہوگی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں ممالک نے ویزا شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا مقصد اعلیٰ سطح کے روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔ دونوں برادر ممالک باہمی مفاد میں اپنی شراکت داری کو مزید وسعت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرائط ختم ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پر آمدورفت مزید آسان ہوگی اور دوطرفہ روابط کو فروغ ملے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 ستمبر، 2026 کو 03:36 AM

آخری تدوین: 22 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات، تجارت سمیت کئی معاملات ایجنڈے پر
امریکا

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات، تجارت سمیت کئی معاملات ایجنڈے پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں امریکا چین تجارت، تجارتی جنگ بندی، تائیوان، مصنوعی ذہانت، سپلائی چینز اور ایران کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔ رائٹرز کے مطابق ملاقات سے کسی بڑے معاہدے کے بجائے دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور تجارتی کشیدگی برقرار رکھنے پر توجہ کی توقع ہے

Web Desk22 ستمبر، 2026
صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
تازہ ترین

صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے CNN، MS NOW اور Politico کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنے کے بعد امریکی میڈیا اور حکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔ ABC، CBS، CNN، Fox News اور NBC نے وائٹ ہاؤس ٹی وی پول کی صدارتی کوریج عارضی طور پر معطل کردی، جبکہ تینوں متاثرہ میڈیا اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Web Desk22 ستمبر، 2026
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سرکاری دورے کے دوران صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال، تجارت، معیشت، سیاست، ثقافت اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk22 ستمبر، 2026