وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کی امریکا کو وارننگ، جنگ بندی یا اسرائیل میں سے ایک راستہ چننا ہوگا: عباس عراقچی

W
Web Desk
9 اپریل، 2026
ایران کی امریکا کو وارننگ، جنگ بندی یا اسرائیل میں سے ایک راستہ چننا ہوگا: عباس عراقچی
international seerat conference

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل میں سے ایک راستہ چننا ہوگا، دونوں چیزیں ایک ساتھ ممکن نہیں ہیں۔

(تہران)سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی شرائط واضح اور دوٹوک ہیں، اب فیصلہ امریکا کو کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکا اپنی بات پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے لیے اعتماد سازی ضروری ہے اور اگر امریکا بیک وقت اسرائیل کے ذریعے کشیدگی بڑھاتا رہا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی 10 نکاتی تجویز کی تین شقوں کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے متعلق پہلی شق پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا، جبکہ مذاکرات یا جنگ بندی کے دوران ایسی صورتحال کسی بھی طور مناسب نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ سکتی ہے اور ایران امریکا مذاکرات کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 05:11 AM

آخری تدوین: 9 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026