وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

صدر آصف علی زرداری25اپریل سے یکم مئی تک چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
صدر آصف علی زرداری25اپریل سے یکم مئی تک چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

صدر آصف علی زرداری 25 اپریل سے یکم مئی تک چین کے دورے پر، چانگ شا اور سانیا میں اہم ملاقاتیں، اقتصادی تعاون، تجارت اور سی پیک پر تفصیلی گفتگو متوقع۔

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے یکم مئی تک چین کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں اور وہ آج بیجنگ روانہ ہوں گے۔

بیان کے مطابق صدر زرداری 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہرسانیا کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران صدر مملکت چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور سی پیک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے، جبکہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا مظہر ہے اور اس سے باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 08:42 AM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026