وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کی سخت دھمکی

W
Web Desk
9 اپریل، 2026
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کی سخت دھمکی
international seerat conference

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے اور مزید اہداف حاصل کرنا باقی ہیں۔

(تل ابیب)اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کے مزید اہداف ہیں جنہیں یا تو معاہدے کے ذریعے یا جنگ دوبارہ شروع کرکے حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں حزب اللہ شامل نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے اور ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے معاہدے کے ذریعے ہو یا طاقت کے استعمال سے، ایران کا افزودہ یورینیم ختم کر دیا جائے گا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کے مکمل تعاون سے کیا گیا تاہم یہ جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک عارضی مرحلہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ تصادم کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 05:49 AM

آخری تدوین: 9 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026