وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران کی سخت وارننگ

W
Web Desk
5 اپریل، 2026
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران کی سخت وارننگ

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی یا جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیا جائے گا۔

(ایران) ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید ردعمل کی صورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے جس میں مخالفین خود پھنس جائیں گے۔

ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کرے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں استحکام چاہتا ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے بھی سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جارحیت جاری رہی تو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر وسیع ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ایران یا تو معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے، بصورت دیگر ایران پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی برادری میں تشویش بڑھ گئی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال مزید بگڑنے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تصادم کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اپریل، 2026 کو 05:09 AM

آخری تدوین: 5 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان
تازہ ترین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان

امریکا میں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، مہنگائی اور ایران جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز، ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت ملنے کی توقع

Web Desk1 نومبر، 2026
خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ
تازہ ترین

خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ

خیبر کے علاقے سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس سامنے آگیا۔ پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز رپورٹ، 2 سے 8 نومبر تک 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

Web Desk1 نومبر، 2026
پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب
تازہ ترین

پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب

پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب، وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر کردار میں اضافے کی اہم پیشرفت قرار دے دیا

Web Desk1 نومبر، 2026