وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

دشمن کو شکست، امریکا ہمارا 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور ہوگیا: ایران

W
Web Desk
8 اپریل، 2026
دشمن کو شکست، امریکا ہمارا 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور ہوگیا: ایران

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دشمن کو مجرمانہ جنگ میں "ناقابل تردید، تاریخی اور عبرتناک شکست" کا سامنا کرنا پڑا ہے اور امریکا ایران کا 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

(تہران)ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا، جس میں امریکا کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت دینا بھی شامل ہے۔ بیان کے مطابق ان تجاویز میں آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو برقرار رکھنے کی شرط بھی شامل کی گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق منصوبے میں ایران کے جوہری افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کا خاتمہ، سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی قراردادوں کو ختم کرنا اور ایران کو جنگی نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے سے امریکی جنگی افواج کے انخلاء، لبنان کے خلاف تمام اسلامی محاذوں پر جنگ بندی کو یقینی بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی تجاویز بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا کہ فتح کی مکمل تفصیلات سامنے آنے تک اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط تسلیم کرنے کے بعد دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، تاہم حتمی معاہدے تک صورتحال غیر یقینی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اپریل، 2026 کو 07:01 AM

آخری تدوین: 8 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک، لاکھوں افراد کی آخری رسومات میں شرکت
تازہ ترین

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک، لاکھوں افراد کی آخری رسومات میں شرکت

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں حضرت امام علی رضاؑ کے روضۂ مبارک کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی جبکہ مشہد اور عراق میں لاکھوں افراد نے آخری رسومات اور تعزیتی جلوسوں میں شرکت کی

Web Desk10 جولائی، 2026
حملوں کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری، تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز
تازہ ترین

حملوں کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری، تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز

حملوں اور فوجی کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک تکنیکی سطح پر رابطے میں ہیں اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی گئی ہیں

Web Desk10 جولائی، 2026
خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، آبنائے ہرمز پر جواب دینے کا اعلان
تازہ ترین

خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، آبنائے ہرمز پر جواب دینے کا اعلان

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خوزستان میں امریکی حملوں میں ان کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات خطے کی سلامتی، عالمی تجارت اور اقتصادی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

Web Desk9 جولائی، 2026