وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

W
Web Desk
26 مئی، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
international seerat conference

بیجنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، سی پیک، دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، چین نے پاکستان کو قابل اعتماد شراکت دار قرار دے دیا

(اسلام آباد) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور اسٹریٹجک تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق رواں سال پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور مثالی تعلقات کی عکاس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے اور عالمی حالات جیسے بھی ہوں، یہ تعلق ناقابل شکست رہے گا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دیگر مشترکہ منصوبوں کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ پاک چین تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جبکہ چین پاکستان کو خطے میں ایک قابل اعتماد اور اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔

ترجمان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اعلیٰ سطحی روابط سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

سیاسی و سفارتی حلقے اس ملاقات کو پاک چین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں، جس سے خطے میں تعاون، اقتصادی روابط اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 مئی، 2026 کو 03:56 AM

آخری تدوین: 26 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026