وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہو تو مذاکرات کے لیے تیارہیں ، ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی کا بیان

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہو تو مذاکرات کے لیے تیارہیں ، ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی کا بیان
international seerat conference

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز پر عائد ناکہ بندی ختم کر دے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روک دے تو ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہے۔

(تہران) ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی نئے مذاکراتی دور سے قبل امریکا کو اپنی پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات بند کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ناکہ بندی ختم ہوگی، مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے اور اس نے کسی فوجی جارحیت کا آغاز نہیں کیا۔ ان کے مطابق اگر امریکا سیاسی حل چاہتا ہے تو ایران اس کے لیے آمادہ ہے، تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سفارتی حل کی جانب پیش رفت کریں، بصورت دیگر کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 06:46 AM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026