وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پی آئی اے نے رعایتیں ختم کر دیں، بیجنگ اور کوالالمپور سمیت متعدد پروازیں معطل

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
پی آئی اے نے رعایتیں ختم کر دیں، بیجنگ اور کوالالمپور سمیت متعدد پروازیں معطل

فضائی ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اہم انتظامی فیصلے کرتے ہوئے مختلف رعایتیں ختم کرنے اور متعدد بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(اسلام آباد)ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن نے اصولی طور پر تمام ڈسکاؤنٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بچوں اور نوزائیدہ مسافروں کو دی جانے والی رعایت بدستور برقرار رہے گی۔

پی آئی اے نے بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ خلیجی ممالک (متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ) کے لیے پروازیں بھی اپریل کے آخر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن محدود کرتے ہوئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 16 تک کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار اضافے کے باعث یہ اقدامات ناگزیر ہو گئے تھے، کیونکہ تمام مالی بوجھ مسافروں پر منتقل کرنا ممکن نہیں۔

ایئرلائن انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی، جس کے بعد معطل روٹس بحال کر دیے جائیں گے اور آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 01:44 PM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026