وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پنجاب میں مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد، رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
پنجاب میں مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد، رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقاتِ کار سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جبکہ مارکیٹس کو رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

(لاہور)ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مارکیٹس کے اوقات کم کرنے سے متعلق مختلف سفارشات پیش کی گئیں، تاہم ان سفارشات کو منظور نہیں کیا جا سکا۔ حکومت پنجاب کا مؤقف ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں تاجروں کو مزید دباؤ میں ڈالنا مناسب نہیں، اسی لیے کاروباری اوقات میں فوری کمی کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ باہمی اتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک اور اہم اجلاس جلد متوقع ہے، جس میں توانائی بچت اور دیگر معاشی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ توانائی بحران اور معاشی دباؤ کے پیش نظر مارکیٹس کے اوقات کم کرنے کی تجویز زیر غور تھی، تاہم تاجروں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال اس پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 05:44 AM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026