وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کی تجاویز پر امریکا کا سخت مؤقف، ٹرمپ غیر مطمئن، جوہری پروگرام پر اختلاف برقرار

W
Web Desk
28 اپریل، 2026
ایران کی تجاویز پر امریکا کا سخت مؤقف، ٹرمپ غیر مطمئن، جوہری پروگرام پر اختلاف برقرار
international seerat conference

برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں کیونکہ اس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی واضح بات شامل نہیں۔

(واشنگٹن) برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی تجاویز میں جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق کوئی واضح اور ٹھوس مؤقف شامل نہیں، جس کے باعث امریکی قیادت میں تشویش پائی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی ہیں جن میں ابتدائی طور پر جنگ بندی اور بعد ازاں مستقل سیز فائر کی یقین دہانی شامل ہے۔ اس کے ساتھ تہران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو امریکی پابندیوں کے خاتمے سے مشروط کر دیا ہے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق اگر یہ شرائط پوری ہو جائیں تو جوہری پروگرام پر بات چیت ممکن ہو سکتی ہے، تاہم اس کیلئے امریکا کو پُرامن مقاصد کے تحت یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا ہے کہ جب تک ایران ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اپنے عزائم ترک نہیں کرتا، اس وقت تک مذاکرات بے معنی ہیں۔

امریکی صدر نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ایران چاہے تو براہ راست رابطہ کر سکتا ہے کیونکہ امریکا کی فون لائنز محفوظ ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اپریل، 2026 کو 02:25 AM

آخری تدوین: 28 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN، MSNBC اور Politico کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ٹرمپ نے میڈیا اداروں پر انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا اور مزید اداروں پر پابندی کا عندیہ دے دیا

Web Desk19 ستمبر، 2026
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

Web Desk18 ستمبر، 2026