وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکی وسط مدتی انتخابات

حکیم جیفریز کا امریکی ایوان نمائندگان کا آئندہ سپیکر بننے کا اعلان

W
Web Desk
5 نومبر، 2026
حکیم جیفریز کا امریکی ایوان نمائندگان کا آئندہ سپیکر بننے کا اعلان

امریکی ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا آئندہ سپیکر بننے کے لیے امیدواری کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ پالیسیوں میں تبدیلی، صحت اور غذائی امداد کے فنڈز کی بحالی ان کے پہلے 100 دنوں کے منصوبے میں شامل ہیں

واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا آئندہ سپیکر بننے کے لیے باضابطہ طور پر اپنی امیدواری کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے ابتدائی 100 دنوں کے لیے اپنی جماعت کا سیاسی اور قانون سازی کا لائحہ عمل بھی پیش کر دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم جیفریز نے ڈیموکریٹک ارکان کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ایوان نمائندگان میں قیادت ملنے کی صورت میں ان کی جماعت ٹرمپ انتظامیہ کے اہم فیصلوں کو واپس لینے کے لیے اقدامات کرے گی۔

جیفریز کے مجوزہ منصوبے میں درآمدی محصولات کے خاتمے، صحت کی سہولتوں اور غذائی امداد کے لیے اربوں ڈالر کے فنڈز کی بحالی اور میڈیکیڈ پروگرام میں مزید کٹوتیوں کو روکنے کے لیے قانون سازی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس مہنگائی پر قابو پانے اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خط میں حکیم جیفریز نے مؤقف اختیار کیا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات پر مؤثر دباؤ ڈالا، تاہم ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے مطلوبہ تبدیلی لانا ان کی جماعت کی اہم ذمہ داری ہوگی۔

واضح رہے کہ حکیم جیفریز کو رواں ماہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر خفیہ رائے شماری کا سامنا کرنا ہوگا، جبکہ ایوان نمائندگان کے سپیکر کے انتخاب کے لیے حتمی ووٹنگ جنوری میں متوقع ہے۔

اگر حکیم جیفریز سپیکر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام سپیکر بننے کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 نومبر، 2026 کو 04:02 AM

آخری تدوین: 5 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے لیے مشکلات بڑھنے کا امکان
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے لیے مشکلات بڑھنے کا امکان

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی سے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے لیے مشکلات بڑھنے کا امکان ہے۔ ایران جنگ، کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے اور جنگی اخراجات پر مواخذے کی کوششیں تیز ہو سکتی ہیں

Web Desk5 نومبر، 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات: خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کر دی، اے پی سروے
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی مڈٹرم انتخابات: خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کر دی، اے پی سروے

امریکہ کے 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں خواتین ووٹرز کی 58 فیصد اکثریت نے ڈیموکریٹک امیدواروں کو ووٹ دیا، جبکہ 40 فیصد نے ریپبلکنز کی حمایت کی۔ اے پی سروے کے مطابق مرد ووٹرز میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کو 49، 49 فیصد ووٹ ملے

Web Desk4 نومبر، 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی، مسلمان اور سیاہ فام رہنماؤں نے نئے ریکارڈ قائم
امریکا

امریکی مڈٹرم انتخابات ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی، مسلمان اور سیاہ فام رہنماؤں نے نئے ریکارڈ قائم

امریکہ کے 2026 مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخی کامیابی، ٹیکساس اور کنساس میں بڑے اپ سیٹ، عبدالسید امریکہ کے پہلے مسلمان سینیٹر منتخب، الیہان عمر، رشیدہ طلیب اور دیگر مسلمان رہنماؤں کی کامیابی، جبکہ سیاہ فام امیدواروں نے گورنر اور سینیٹ کے اہم عہدوں پر نئے ریکارڈ قائم کر دیے

محمد نعیم اختر4 نومبر، 2026