وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

میری لینڈ: عید کی تعطیلات اسکول کیلنڈر میں شامل کرنے کی منظوری

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر5 نومبر، 2026
میری لینڈ: عید کی تعطیلات اسکول کیلنڈر میں شامل کرنے کی منظوری

امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلم کمیونٹی کی بڑی کامیابی، بورڈ آف ایجوکیشن نے 8 کے مقابلے میں 2 ووٹوں سے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اسکول کیلنڈر میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ شازیہ شاہ، مسلم طلبہ اور والدین کی جدوجہد رنگ لے آئی

امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلم کمیونٹی کی بڑی کامیابی، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اسکولوں کے سرکاری کیلنڈر میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

میری لینڈ میں مسلم کمیونٹی کے مسلسل مطالبے اور جدوجہد کے بعد عید کی تعطیلات کو اسکولوں کے سرکاری کیلنڈر کا حصہ بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بورڈ آف ایجوکیشن کے اجلاس میں اس معاملے پر ووٹنگ ہوئی، جس میں آٹھ ارکان نے فیصلے کی حمایت جبکہ دو نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

فیصلے کے تحت آئندہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اسکولوں کے باقاعدہ تعلیمی کیلنڈر میں شامل کی جائیں گی۔ اس اقدام کو دیگر مذاہب کے اہم مذہبی تہواروں کے احترام اور مذہبی مساوات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مسلم طالبات ماہ نور عباسی اور حفصہ عامر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید مسلمانوں کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے، جس پر بچے اپنے خاندانوں کے ساتھ مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

طالبات کے مطابق عید کے روز اسکول کھلے ہونے کی صورت میں مسلم طلبہ کو غیر حاضر رہنا پڑتا ہے، جس سے ان کی حاضری اور تعلیمی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مسلم کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ عید کے موقع پر غیر حاضر ہونے والے طلبہ کی چھٹی کو غیر مؤثر حاضری شمار کیا جائے تاکہ انہیں تعلیمی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس جدوجہد میں ڈیموکریٹ رہنما شازیہ شاہ نے بھی مسلم کمیونٹی کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی اور متعلقہ تعلیمی حکام کے سامنے اس معاملے کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

بورڈ آف ایجوکیشن کے اس فیصلے پر مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں، والدین اور طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اجتماعی جدوجہد اور جمہوری عمل کی کامیابی قرار دیا ہے۔

کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف مسلم طلبہ کے مذہبی حقوق کے احترام کی جانب اہم قدم ہے بلکہ امریکہ میں مذہبی رواداری، مساوات اور مختلف ثقافتوں کے باہمی احترام کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 5 نومبر، 2026 کو 01:46 AM

آخری تدوین: 5 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی مڈٹرم انتخابات ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی، مسلمان اور سیاہ فام رہنماؤں نے نئے ریکارڈ قائم
امریکا

امریکی مڈٹرم انتخابات ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی، مسلمان اور سیاہ فام رہنماؤں نے نئے ریکارڈ قائم

امریکہ کے 2026 مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخی کامیابی، ٹیکساس اور کنساس میں بڑے اپ سیٹ، عبدالسید امریکہ کے پہلے مسلمان سینیٹر منتخب، الیہان عمر، رشیدہ طلیب اور دیگر مسلمان رہنماؤں کی کامیابی، جبکہ سیاہ فام امیدواروں نے گورنر اور سینیٹ کے اہم عہدوں پر نئے ریکارڈ قائم کر دیے

محمد نعیم اختر4 نومبر، 2026
ایران جنگ ریپبلکنز کی شکست کی بڑی وجہ، جے ڈی وینس کا اعتراف
امریکی وسط مدتی انتخابات

ایران جنگ ریپبلکنز کی شکست کی بڑی وجہ، جے ڈی وینس کا اعتراف

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دے دیا۔ مہنگائی، امریکا فرسٹ پالیسی اور اسرائیل سے تعلقات میں تبدیلی ووٹرز کے اہم مطالبات قرار

Web Desk4 نومبر، 2026
 ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویوز میں ٹرمپ نے ایران جنگ، مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات قرار دیا۔ کابینہ میں تبدیلی کا بھی کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا

Web Desk4 نومبر، 2026