وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکا تنازع پر اہم پیشرفت

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکا تنازع پر اہم پیشرفت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ کیا، ایران امریکا جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان نے سفارتی رابطے تیز کر دیئے۔

(اسلام آباد) اسحاق ڈار نے ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی رابطے مزید تیز کرتے ہوئے عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد مذاکرات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ مسائل کے جلد حل کیلئے مسلسل مذاکرات اور رابطہ کاری ناگزیر ہے، مذاکرات کے ذریعے ہی خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا جبکہ آج ہی مسعود پزشکیان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ اعلیٰ سطح پر امور کو آگے بڑھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کی تصدیق کی تھی جس کے بعد اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان رابطہ ہوا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 02:23 PM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں
تازہ ترین

ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں

ایپل کو AI چِپ بحران، سپلائی چین کے مسائل اور کمزور مالی پیش گوئی کے باعث بڑا دھچکا لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ ہے، جبکہ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے

Web Desk1 اگست، 2026