وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

واشنگٹن مایوسی کا شکار، نئی پابندیاں بھی تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی: عراقچی

W
Web Desk
24 اگست، 2026
واشنگٹن مایوسی کا شکار، نئی پابندیاں بھی تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی: عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نئی امریکی پابندیوں کی دھمکی مسترد کردی۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مایوسی کا شکار ہے اور نئی پابندیاں بھی تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ احترام، انصاف اور عزت کی بنیاد پر مذاکرات کرے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نئی امریکی پابندیوں کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن مایوسی کا شکار ہے اور متوقع نئی پابندیاں بھی تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی۔

عباس عراقچی نے ٹیلی گرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی اقدامات کو بار بار دہرائے جانے والے ناکام منصوبوں سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی رہنماؤں کی جانب سے فوجی کارروائیوں سے آگے بڑھ کر ایک بار پھر انہی پرانے منصوبوں کی بات کرنا اس بات کی علامت ہے کہ واشنگٹن مایوسی کا شکار ہو چکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ احترام کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تاکہ انصاف اور باہمی عزت کی بنیاد پر کسی حل تک پہنچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کبھی خوفزدہ نہیں ہوا۔ عباس عراقچی کے مطابق ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندیوں سمیت مختلف اقدامات اور فوجی کارروائیاں ماضی میں ناکام ہو چکی ہیں، جبکہ واشنگٹن کا نیا اقدام بھی ناکامی سے دوچار ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اگست، 2026 کو 02:28 AM

آخری تدوین: 24 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ انتظامیہ کا 2 لاکھ پناہ کے متلاشی افراد کے ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ
تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کا 2 لاکھ پناہ کے متلاشی افراد کے ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ

امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے پناہ کی درخواست دینے یا پناہ کے کیس کا سامنا کرنے والے 2 لاکھ تک غیرملکیوں کے بزنس اور ٹورسٹ ویزے منسوخ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جسے امریکی تاریخ میں ویزوں کی سب سے بڑی اجتماعی منسوخی قرار دیا جا سکتا ہے

Web Desk25 اگست، 2026
سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط
تازہ ترین

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط

سعودی عرب اور فرانس نے سرمایہ کاری، دفاع، مصنوعی ذہانت، سیاحت، انفراسٹرکچر اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے

Web Desk25 اگست، 2026
اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: رمیش سنگھ اروڑہ
تازہ ترین

اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: رمیش سنگھ اروڑہ

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اقلیتوں کے مذہبی حقوق اور آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقلیتوں کے لیے مختص بجٹ بڑھا کر 14 ارب روپے کر دیا گیا ہے

Web Desk25 اگست، 2026