وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا

W
Web Desk
24 مئی، 2026
واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سید عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری اختلافات ختم کرانے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ایک بڑے مصالحت کار کے طور پر کام کیا اور معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کیں۔

ادھر نیویارک ٹائمز نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی پیش رفت میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور مختلف محاذوں پر تنازع کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان اتوار کی دوپہر تک متوقع ہے۔

واشنگٹن ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو چکا تھا اور اس کا باضابطہ اعلان 24 گھنٹوں کے اندر کیے جانے کا امکان ہے۔

مبصرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 مئی، 2026 کو 04:52 AM

آخری تدوین: 24 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026